ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھا لیا
Web Desk
7 October 2026
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کے لیے مالی معاونت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ان کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد صلح کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی تھیں۔ ایمان فاطمہ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ طلاق کا نوٹس متعلقہ یونین کونسل یا اتھارٹی میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ جوڑا تاحال قانونی طور پر میاں بیوی کی حیثیت میں ہے۔ اب معاملہ فیملی کورٹ میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر اس جوڑے کی گھریلو زندگی اور اس قانونی چارہ جوئی پر مرکوز ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا
7 October 2026
’آپ کا کیمرا، آپ کا سرکس‘ شان شاہد کا ٹک ٹاکرز کی شوبز میں آمد پر سخت ردعمل
7 October 2026
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
6 October 2026
شان شاہد کا پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر سوال اٹھانا درست ہے: جویریہ سعود
6 October 2026
ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں: جیا علی
6 October 2026
صبور علی نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو پری سکول بھیجنے کی وجہ بتا دی
6 October 2026
راکول پریت نے انکم ٹیکس کارروائی سے تعلق کی تردید کردی
5 October 2026
دنانیر مبین نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیز
5 October 2026