سینئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Web Desk
8 October 2026
بھارتی اور مراٹھی سینما کے نامور اور باوقار اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع ان کے فلیٹ میں اچانک شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد طبی عملے نے انہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
اداکار کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے میڈیا کو بتایا کہ شدید درد کے باعث میڈیکل ٹیم کو ان کی رہائش گاہ پر بلا کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ 1951 میں پیدا ہونے والے اداکار کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور انہوں نے 1978 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے ‘پرندہ’، ‘کرانتی ویر’، ‘اگنی ساکشی’، ‘خاموشی’، ‘اب تک چھپن’ اور ‘ویلکم’ جیسے یادگار شاہکاروں میں اداکاری کے بے مثال جوہر دکھائے اور متعدد قومی ایوارڈز حاصل کیے۔
متعلقہ عنوانات
مسٹر بین 40 سال بعد سٹیج پر واپسی کیلئے تیار
8 October 2026
کینسر کے باعث اداکارہ طاہرہ ہاشمی کسمپرسی کا شکار، حکومت سے مدد کی اپیل
8 October 2026
یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا
7 October 2026
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھا لیا
7 October 2026
’آپ کا کیمرا، آپ کا سرکس‘ شان شاہد کا ٹک ٹاکرز کی شوبز میں آمد پر سخت ردعمل
7 October 2026
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف
6 October 2026
شان شاہد کا پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر سوال اٹھانا درست ہے: جویریہ سعود
6 October 2026
ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں: جیا علی
6 October 2026