بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
Web Desk
11 September 2026
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی مہمات پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بنوں کی تحصیل میریان سے تعلق رکھنے والے 8 ماہ کے ایک شیر خوار بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے نمونوں کی جانچ کے بعد بچے میں وائرس کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔اس نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد صحت کے متعلقہ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو کے ہنگامی اقدامات، سیمپلنگ اور مانیٹرنگ کی صورتِ حال کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026