اسلام آباد کے لوگ اپنے ووٹوں سے مجھے ہٹا نہیں سکتے، یہ نظام کی خرابی ہے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
9 September 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے موجودہ انتظامی و سیاسی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں عہدے سے نہیں ہٹا سکتے، اور یہ اس موجودہ نظام کی سب سے بڑی خرابی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں تو اختیارات براہِ راست عوام کی سطح تک منتقل ہو جائیں گے، اور اگر انتظامی یونٹ چھوٹا ہوتا تو اسلام آباد کے عوام کسی بھی وزیرِ صحت کی غلطی یا ناقص کارکردگی پر اسے عہدے سے ہٹانے کا اختیار رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عام عوام کو یہ بات اچھی طرح سمجھ آ چکی ہے کہ چھوٹے انتظامی نظام ہی کے ذریعے انہیں بنیادی سہولیات اور فوری انصاف مل سکتا ہے۔
اسی دوران وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 10 فیصد مریضوں سے علاج کے لیے فیس وصول کیے جانے کا شدید نوٹس لیتے ہوئے پمز انتظامیہ سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ انتظامیہ نے فیس کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات فراہم کیوں نہیں کیں؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب 90 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے تو باقی 10 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ انہوں نے اعلان کیا کہ پمز میں تمام 100 فیصد مریضوں کو مکمل طور پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وہ جلد وزیراعظم سے بات کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026