مائیکرو پلاسٹکس اور پھیپھڑوں کے کینسر کے ممکنہ تعلق کا انکشاف
Web Desk
7 September 2026
ڈبلن/بارسلونا: ایک نئی بین الاقوامی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے پھیپھڑوں میں مائیکرو پلاسٹکس کے باریک ذرات پائے جانے اور ان کی مقدار بالعموم زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی کالج ڈبلن اسکول آف میڈیسن (آئرلینڈ) اور یونیورسٹی آف تھیسالی (یونان) سے وابستہ ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر ایلیاس ڈیمیاس کی قیادت میں کی گئی یہ تحقیق بارسلونا میں منعقدہ ’یورپین ریسپائریٹری سوسائٹی‘ (ERS) کانگریس میں پیش کی گئی۔ محققین کے مطابق نتائج اس امر کے واضح شواہد فراہم کرتے ہیں کہ مائیکرو پلاسٹکس سانس کے ذریعے انسانی جسم اور پھیپھڑوں کی گہرائی تک داخل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اس تحقیق سے یہ حتمی طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ مائیکرو پلاسٹکس براہِ راست کینسر کا سبب بنتے ہیں۔
ڈاکٹر ایلیاس ڈیمیاس کے مطابق مائیکرو پلاسٹکس عالمی ماحولیاتی آلودگی کا حصہ بن چکے ہیں لیکن انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد ان کے طویل مدتی اثرات اور بیماریوں سے ممکنہ تعلق کے بارے میں ابھی تک انتہائی محدود معلومات دستیاب ہیں۔ طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ان ذرات کے جسم میں داخلے کے پیشِ نظر مزید اور وسیع پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ پھیپھڑوں میں ان کی معمول کی سطح کیا ہے اور ان سے صحت کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سول ہسپتال مٹھی میں 8 ماہ میں 480 نوزائیدہ بچے جاں بحق
8 September 2026
یادداشت کی کمزوری توقع سے پہلے شروع ہو جاتی ہے: تحقیق
7 September 2026
پمز ہسپتال میں اصلاحات کے لئے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم
7 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات سے مردوں میں بال جھڑنے کا خطرہ بڑھنے کا امکان
6 September 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 41 تک پہنچ گئی
6 September 2026
مردوں اور خواتین میں عمر بڑھنے کا عمل مختلف ہوتا ہے، تحقیق
6 September 2026
این آئی سی وی ڈی کراچی میں دل میں پیوست گولی نکال کر 12 سالہ بچے کی جان بچالی گئی
5 September 2026
پی ایم اینڈ ڈی سی کا ہاؤس آفیسرز کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی کرنے کا فیصلہ
5 September 2026