LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے انتظامی اصلاحات اور صوبوں کی تشکیلِ نو دو بالکل مختلف معاملات ہیں: ناصر شاہ یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 60 سے زائد افراد ہلاک ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے 24 ارب روپے کاروباری برادری کیلئے مختص نیپال میں سیلاب کے 10 روز بھی ریسکیو کارروائیاں جاری، مزید 2 افراد کو بچا لیا گیا زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور آزاد کشمیر: شرپسندوں کی فائرنگ سے ایف سی جوان شہید، رینجرز اہلکار زخمی سانحہ پمز خطرے کی گھنٹی ہے، کرپشن کا نیٹ ورک توڑنا ہوگا، خواجہ آصف اے آئی حب کا افتتاح، پنجاب کا ایک یونٹ کی طرح کام کرنا ہماری بڑی طاقت ہے: مریم نواز نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا: اسد عمر تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کیخلاف سی سی ڈی کا ہنگامی ایکشن پلان تیار بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق

ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں

Web Desk

4 September 2026

کراچی: پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منفرد ’ڈھولکی تھیم‘ برتھ ڈے پارٹی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تقریب کی پسِ پردہ اور ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ہانیہ عامر نے رواں برس فروری میں اپنی 29 ویں سالگرہ روایتی مایوں اور ڈھولکی کے انداز میں منائی تھی، جس کی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اسے ایک ‘جعلی شادی’ یا ’فیک ڈھولکی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اداکارہ نے اب تقریب کے تقریباً 6 ماہ بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوستوں کے ساتھ بتائے گئے ان خوشگوار لمحات کی چند رینڈم تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ ہانیہ نے ایک دلکش کیپشن بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی زندگی میں خوش مزاجی، زندہ دلی اور شوخی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔ یاد رہے کہ فروری میں اس تقریب کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد معروف گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ہانیہ عامر کے ڈانس نے سب سے زیادہ میڈیا توجہ حاصل کی تھی، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر گرم ہو گئی تھیں۔