LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟

Web Desk

4 September 2026

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی کہانیاں تو دنیا بھر میں معروف ہیں، تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انوشکا سے کئی برس قبل ویرات کوہلی کا دل 90 کی دہائی کی ایک اور نامور بالی ووڈ اداکارہ کے لیے دھڑکتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ویرات کوہلی نے خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے بچپن کا پہلا کرش (Crush) 90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔ ویرات کوہلی نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے کرشمہ کپور کی ہٹ فلم ’جڑواں‘ دیکھی تو وہ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کے اس قدر دیوانے ہو گئے کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔

اس وقت ویرات کوہلی کی عمر کافی کم تھی جبکہ کرشمہ کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے درمیان کبھی کوئی رومانوی تعلق یا ملاقات نہیں رہی، بلکہ یہ محض کرکٹر کی نو عمری کا ایک پسندیدہ خواب اور کرش تھا، جس کا تذکرہ انہوں نے بعد میں ایک انٹرویو میں کیا تھا۔