LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

Web Desk

5 September 2026

کوئٹہ: پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود ریاستِ پاکستان کی تمام تر کوششوں کا بنیادی مرکز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہیں بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈرز اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن ہی وہ سازگار ماحول فراہم کرتا ہے جو معاشی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور روزگار کے مواقع کے لیے ضروری ہے۔ فیلڈ مارشل نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے امن و امان کی حفاظت کے لیے تمام تر صلاحیتیں کارآمد لائی جائیں گی۔