صرف ایک منٹ میں تیار، لیڈی گاگا نے اپنی 3 چیزوں والی میک اپ روٹین بتا دی
Web Desk
5 September 2026
لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں کے ساتھ انتہائی مختصر، آسان اور تیز ترین میک اپ روٹین شیئر کر دی ہے، جس میں وہ بالکل قدرتی اور بغیر میک اپ کی حالت میں بھی نظر آئیں۔
40 سالہ پاپ اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک ‘گیٹ ریڈی ود می’ (Get Ready With Me) ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ محض ایک منٹ کے اندر صرف تین بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنا مکمل لُک تیار کر سکتی ہیں۔ ویڈیو کی شروعات میں لیڈی گاگا کو گلابی فیس ماسک اتارتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد انہوں نے آنکھوں کے نیچے، ماتھے اور منہ کے اطراف کنسیلر کا استعمال کیا۔ کنسیلر بلینڈ کرنے کے بعد انہوں نے گالوں، پلکوں، جبڑے اور ناک پر کونٹورنگ کی اور آخر میں براؤن لپ لائنر لگا کر اپنا لُک مکمل کیا۔
لیڈی گاگا نے ان تین مصنوعات یعنی کنسیلر، کونٹور اور لپ لائنر کے مجموعے کو ’مائی ہولی ٹرینیٹی‘ (My Holy Trinity) کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کی صورت میں یہ تین بنیادی چیزیں انہیں چند سیکنڈز میں فوری اور شاندار انداز فراہم کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ لیڈی گاگا کا یہ مختصر اور سادگی سے بھرپور انداز سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں
5 September 2026
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026