LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم، پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا: صدر آصف زرداری پنجاب میں ذاتی جہاز کے لیے پیسے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں ہیں,شہریار آفریدی بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور معالج تک رسائی کا کیس وکالت نامہ نہ ہونےسماعت ملتوی ملاقاتوں پر پابندی:سپریم کورٹ کا ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

شام میں داعش کی امریکی و شامی افواج پر فائرنگ، 2 امریکی فوجیوں سمیت تین ہلاک

Web Desk

13 December 2025

شام کے تاریخی شہر تدمر (پالمیرا) کے نواح میں مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس حملے میں ایک امریکی سویلین مترجم اور دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا، جسے موقع پر ہی مار دیا گیا۔

اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ واقعے میں شامی سکیورٹی فورسز کے کم از کم دو اہلکار اور کم از کم چار امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا، تاہم اس کی شناخت یا حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے، سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق، نے بھی شامی اور امریکی افواج پر اسی نوعیت کے ایک حملے کی تصدیق کی ہے۔