فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
27 August 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں جانب سے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے، تربیتی امور اور دفاعی شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں اور گرانقدر خدمات و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان اور کویت کے مابین قائم دیرینہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو ایک مضبوط دفاعی و معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی عزمِ نو کا اظہار کیا گیا، جو خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے نہایت اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
7 October 2026
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی
7 October 2026
اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
7 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
7 October 2026
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں
7 October 2026
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
7 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
7 October 2026