جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھائی ایئر کے بند دفتر سے لاش برآمد
Web Desk
13 December 2025
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں واقع غیر ملکی ایئرلائن تھائی ایئر کے بند دفتر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش تھائی ایئر کے اسٹیشن منیجر کی ہے، جو گزشتہ رات سے لاپتہ بتائے جا رہے تھے۔ لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع ایئرلائن کے دفتر میں پائی گئی۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نجی ایئرلائن کے عملے نے آج شام اپنی پرواز کے وقت دفتر کھولا، تو اندر اسٹیشن منیجر کی لاش موجود تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گارڈ آف آنر پیش
27 July 2026
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت
27 July 2026
پیپلز پارٹی کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کررہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
27 July 2026
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
27 July 2026
امریکا سے جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی درخواست نہیں کی: ایران
27 July 2026