آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
Web Desk
27 July 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی درخواست پر پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھا کر شام 6 بجے تک کیا گیا تھا۔ میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 حلقوں کی نشستوں کے لیے 288 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، جہاں 14 لاکھ 437 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 2,316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی کے لیے 18,560 اہلکار اور پاک فوج کے 2,100 جوان مامور رہے۔ انتخابی عمل کے دوران بھمبر کے علاقے بابا شادی شہید میں شرپسندوں نے 232 ووٹوں پر مشتمل بیلٹ باکس چھین کر آگ لگا دی، جبکہ الیکشن کمیشن نے مبینہ بے ضابطگی پر 2 پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026