امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
27 July 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی و اقتصادی تعاون، اور نجی شعبے کی شراکت داری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار ترقی، تجارت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے جامع ساختی اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور معاشی مضبوطی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارتی و ادارہ جاتی روابط کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026