LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او

وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم

Web Desk

27 July 2026

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے صدر عابداللہ آفریدی کی قیادت میں آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اوٹکا) کے وفد نے کامیاب ملاقات کی، جس میں آئل ٹینکرز سے متعلق تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اوٹکا کی جانب سے وائٹ آئل پائپ لائن کے کوٹے، فریٹ فارمولے اور کمرشل لوڈنگ سے متعلق پیش کردہ مطالبات پر وفاقی وزیر نے اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں ڈی جی آئل، اوگرا، اوٹکا اور او سی اے سی کے نمائندے شامل ہوں گے اور یہ کمیٹی 1 ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ اوٹکا وفد نے حکومت کے اس مثبت اقدام اور کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔