LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل

Web Desk

1 September 2026

سینٹ لوئس: معروف امریکی گلوکار اور موسیقی کی دنیا کی نامور شخصیت لیونل رچی کو سینٹ لوئس میں کنسرٹ کے بعد اچانک طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ لیونل رچی نے 29 اگست کی رات سینٹ لوئس کے فاریسٹ پارک میں واقع ’دی میونی‘ (The Muny) میں لائیو پرفارمنس دی۔ شو کے اختتام پر وہ خود مقامی ہسپتال پہنچے جہاں ابتدائی معائنے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز فی الوقت اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گلوکار کی حالت پانی کی شدید کمی (Dehydration) کے باعث بگڑی۔

کنسرٹ میں موجود شائقین کے مطابق پرفارمنس کے اختتامی حصے میں لیونل رچی کچھ نڈھال اور مشکل میں نظر آئے۔ اپنے مشہور گانے ’آل نائٹ لانگ‘ کے دوران انہوں نے اسٹیج پر کرسی منگوا کر بیٹھ کر اپنی پرفارمنس مکمل کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ احتیاطاً ہسپتال میں طبی نگہداشت میں ہیں اور انہیں منگل تک ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے دوران لیونل رچی کی صحت سے متعلق یہ دوسرا واقعہ ہے۔