جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
Web Desk
1 September 2026
نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل جیا علی نے اپنی والدہ کے انتقال اور اس کے بعد پیش آنے والی شدید ذہنی اور جسمانی مشکلات کے حوالے سے اہم اور جذباتی انکشافات کیے ہیں۔
ایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی اپنی والدہ کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی شادی صرف 16 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور انہوں نے پانچ بچوں کی پرورش اور خاندان کی کفالت کے لیے تمام عمر انتھک محنت کی۔ والدہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں شدید علیل رہیں اور کومے میں چلی گئی تھیں، جنہیں اس حال میں دیکھنا اداکارہ کے لیے انتہائی دردناک تجربہ تھا۔ جیا علی نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کی زندگی میں ان سے کھل کر محبت کا اظہار نہ کر سکیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ والدہ کے انتقال کی خبر انہیں اسلام آباد میں ملی، تاہم اس شدید صدمے کے باعث وہ شدید ذہنی صدمے (Trauma) میں چلی گئیں اور اس حقیقت کو فوری تسلیم نہ کر سکیں۔ وہ لاہور میں تدفین میں شرکت کے بجائے کراچی چلی گئیں اور ان کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا، جس کی وجہ سے والدہ کی تدفین دو دن کی تاخیر سے کی گئی۔ جیا علی کے مطابق انہیں یہ بات قبول کرنے میں چار دن لگے کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس صدمے اور صدمے کے بعد کے ادوار میں وہ شدید ڈپریشن اور ایلوپیشیا (بال جھڑنے کی بیماری) کا شکار ہو گئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026