LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ

Web Desk

2 September 2026

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر ہونے والی شدید لڑائی میں یوکرینی فوج کے تقریباً 1,330 اہلکاروں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ روسی افواج نے خارکوف ریجن میں کازاچیا لوپان اور ڈونیسک میں سویاتوگورسک کا کنٹرول مکمل طور پر حاصل کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق روسی ایئرفورس، ڈرونز اور میزائل فورسز نے 152 مقامات پر فوجی ہوائی اڈوں، ایندھن کی تنصیبات اور ڈرون مینوفیکچرنگ مراکز سمیت کیف اور اوڈیسا میں واقع لاجسٹکس ہبز کو گیران-4 ڈرونز سے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مزید برآں، روسی ایئر ڈیفنس نے 464 یوکرینی ڈرونز اور امریکی ساختہ ہمارز (HIMARS) سسٹمز کے 2 راکٹس کو بھی فضامیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔