پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
Web Desk
2 September 2026
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں روس چین کا ایک کلیدی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئی شیانگ سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و انرجی تعاون کو بڑھانے کے لیے باقاعدہ بین الحکومتی کمیشن فعال ہیں۔ اس دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم آٹھویں روس چین انرجی بزنس فورم میں شرکت کے علاوہ روسی حکام سے الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر پوتن نے اعتماد ظاہر کیا کہ مشترکہ کوششیں اور معاشی روابط دونوں دوست ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام بخشیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا
2 September 2026
روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ
2 September 2026
جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ
2 September 2026
سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
2 September 2026
ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا
2 September 2026
ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا
2 September 2026