LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ

Web Desk

2 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دیا ہے اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران پر ایک اور حملے کے لیے مکمل تیار ہے تاہم ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت وقت کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے اور امریکہ خطے میں حیرت انگیز نتائج حاصل کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو ہرگز جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے کیونکہ وہ اپنے ریڈار اور میزائل سسٹم کو دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں اور ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔