جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
Web Desk
30 August 2026
اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) ہسپتال میں بچوں کی المناک اموات کے افسوسناک واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اہم اجلاس کل پمز ہسپتال میں طلب کر لیا گیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹس کے مطابق بچوں کی اموات کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا واحد نکتہ ہوگا۔ اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کریں گے، جو کل دوپہر 12 بجے پمز ہسپتال کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران پمز حکام کمیٹی ارکان کو سانحے کی تازہ صورتحال، وجوہات اور اب تک سامنے آنے والی تمام تر تفصیلی معلومات پر بریفنگ دیں گے۔
قائمہ کمیٹی کے ارکان ہسپتال کے اندر کلینیکل پروٹوکول، مریضوں کے تحفظ کے تدابیر اور ممکنہ انتظامی خامیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر کمیٹی کے ارکان متاثرہ شعبہ جات اور جائے سانحہ کا دورہ بھی کریں گے، جبکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام، غفلت کے ذمہ داروں کے تعین اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے حتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
30 August 2026