پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری
Web Desk
30 August 2026
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نرسری میں آتشزدگی کے سانحے کی 9 صفحات پر مشتمل ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکٹرز، نرسز اور سکیورٹی اہلکاروں کی بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت ہو گئی ہیں اور عملے کے بھاگنے کا الزام غلط نکلے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے صرف 2 منٹ کے اندر ماحول تباہ کن ہو گیا تھا، جس دوران سٹاف نرس رضیہ نے جلتی نرسری سے ایک نومولود کو بحفاظت باہر نکالا۔ تاہم، تحقیقات میں فائر ایگزٹس بند ہونے اور فائر سیفٹی انتظامات کو شدید ناکافی قرار دیا گیا ہے، جبکہ فائر فائٹرز کو دروازے توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا۔ آئی ایس سی او (IESCO) ریکارڈ میں بیرونی بجلی کی لائن میں خرابی کے شواہد نہیں ملے اور آگ کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ کمیٹی نے سکیورٹی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے جائزے سمیت چارج نرس نسرین اور سکیورٹی گارڈ ماریہ کو آئندہ احکامات تک ڈیوٹی سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026