LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب

Web Desk

30 August 2026

ظفروال: محکمہ آبپاشی کے مطابق ظفروال کے مقام پر نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد نالے میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت نالہ ڈیک سے 16 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جبکہ نالے میں پانی کے بہاؤ کی مجموعی گنجائش 30 ہزار کیوسک ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور نالے کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے نالہ ڈیک کے قریبی دیہات اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے، مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں نالہ ڈیک میں پانی کے بہاؤ اور سطح میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔