پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
Web Desk
30 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح (Victory Day) کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب خطے کی مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہیں۔
30 اگست کے تاریخی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی شاندار قیادت میں ترک قوم کی تاریخی فتح کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترک بھائیوں کی جرأت، استقلال اور قومی عزم کی عظیم میراث کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے ہیں جو صدیوں پر محیط مشترکہ ایمان، تہذیب اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو پاک ترک اور سعودی سٹریٹجک شراکت داری کا عملی اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو دفاع، معیشت اور دیگر تمام شعبوں میں مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور مضبوط سلامتی حکومت کا حتمی عزم ہے، اور پاک ترک دوستی و بھائی چارے کا یہ برادرانہ رشتہ نسل در نسل مزید پائیدار ہوتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026