LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری روس یورپی ہمسایوں سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے: صدر پوتن ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شروع کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو

شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف

Web Desk

30 August 2026

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا (KCNA) کے مطابق سربراہ کم جونگ اُن نے فوجی کمان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نو کوانگ چُل سمیت متعدد اعلیٰ عسکری عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق برطرف وزیرِ دفاع نو کوانگ چُل کی جگہ ‘کورین پیپلز آرمی’ کے جنرل پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کم سونگ گی کو نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نو کوانگ چُل کو تنزلی کے بعد اسلحہ سازی کی صنعت کے انتظامیہ کا پہلا نائب سربراہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کم جونگ اُن کے دفاعی مشیر پاک جونگ چُن کو سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین اور پولٹ بیورو کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب پیانگ یانگ اپنی عسکری صلاحیتوں کے فروغ اور روس کے ساتھ دفاعی تعاون میں تیزی لا رہا ہے۔