LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان

Web Desk

30 August 2026

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں انٹرنیٹ سروسز اور پنجاب و خیبر پختونخوا سے ملانے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر عائد پابندیاں اگلے ایک دو روز میں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

مرکزی ایوانِ صحافت مظفر آباد کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری بالخصوص میرپور میں انٹرنیٹ کی بندش اور حالیہ احتجاج کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش اور بچوں کی تعلیم کا حرج حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تعلیمی سرگرمیوں کو فوری طور پر معمول پر لایا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند دنوں میں آمدورفت پر کوئی رکاوٹ نظر نہیں آئے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت تمام سیاسی قوتوں اور عوام کو متحد کر کے آگے بڑھنا چاہتی ہے تاکہ ریاست میں کسی تقسیم کا تاثر نہ ابھرے۔ اس سے قبل نومنتخب وزیراعظم نے مظفر آباد میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کو فراہم کی گئی گرین الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں، وہ لاہور روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔