دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
Web Desk
30 August 2026
دادو: ضلع دادو کے کچے کے علاقے گوٹھ دانو چانڈیو میں زمین اور راستے کے تنازع پر دو برادریوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گوٹھ دانو چانڈیو میں پیش آیا جہاں دونوں برادریوں کے درمیان زرعی زمین پر راستہ نکالنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ بات بڑھنے پر دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گوٹھ دانو چانڈیو میں فائرنگ کے اس دلخراش واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر
21 September 2026