نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
Web Desk
30 August 2026
نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک میں جاری تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 734 ہو گئی ہے جبکہ 2,498 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کارروائیاں پانچویں روز بھی جاری ہیں اور 18 ہزار سے زائد امدادی کارکنان نے اب تک 3,700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ نیپال ٹورزم بورڈ کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جن میں سے 261 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ 320 مزید غیر ملکی لاپتہ ہیں۔ اقوامِ متحدہ اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور راستے تباہ ہونے کے باعث امداد پہنچانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر بھارت اور چین کی ٹیمیں بھی ریسکیو میں حصہ لے رہی ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ ڈرونز کے ذریعے بھی امداد کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026