کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
Web Desk
30 August 2026
اسلام آباد: کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت اور ویزہ پالیسی کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث مزید 20 غیر ملکیوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے (FIA) کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر کے ان کے نام پاسپورٹ کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں دوبارہ پاکستان نہ آ سکیں۔ ان تمام چینی شہریوں کو سپارکو پلازہ (SPARCO Plaza) میں قائم ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے وہ آن لائن سائبر جرم اور غیر اخلاقی مواد کی فروخت میں ملوث پائے گئے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام غیر ملکی بزنس یا وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے ویزہ قوانین اور این او سی کی صریحاً خلاف ورزی کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ویتنامی شہریوں کو بھی ڈی پورٹ کر کے واپس ان کے ملک بھیجا جا چکا ہے، جبکہ ایف آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
21 September 2026
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم
21 September 2026
سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت
21 September 2026
ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز
21 September 2026
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
21 September 2026
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
21 September 2026
وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار
21 September 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
21 September 2026