LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ، قطر میں مختصر قیام

پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

30 August 2026

پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں ازبکستان کی پیش رفت کو سراہا۔ ازبک نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، چیمبرز اور کاروباری برادری کو متحرک کر کے اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔