امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
Web Desk
30 August 2026
تہران: ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے لیے اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک امریکہ اپنے تمام وعدے اور معاہدے پورے نہیں کرتا۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کے نئے انتظامات پر سمجھوتہ طے پا چکا ہے، تاہم اس راستے کو باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (Islamabad MoU) کی شقوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی ذمہ داریوں میں ایران پر تمام فوجی حملوں کا مکمل خاتمہ اور ملک کی ناکہ بندی (Naval Blockade) ختم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ طے پانے والا نیا بحری راستہ ’ریٹرن ہائی وے‘ کی طرز پر کام کرے گا، جس کے تحت تجارتی جہاز ایران کی حدود سے داخل ہوں گے اور عمان کی طرف سے باہر نکلیں گے۔
کاظم غریب آبادی نے امریکہ کے ان دعوؤں کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز گز ر رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے اور ایرانی مسلح افواج خطے میں ہر قسم کی سمندری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی پیشگی اجازت اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی بھی بحری جہاز اس راستے سے نہیں گزر سکتا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026