LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ، قطر میں مختصر قیام

اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر

Web Desk

30 August 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اندرونی اتحاد کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کیا جائے تو ایران کو اپنے درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اثنا’ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد سے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے روکا جا سکے گا اور علاقائی ممالک اتحاد کے ذریعے ترقی کر سکیں گے۔ صدر پزشکیان نے حکومت کے تینوں شعبوں اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکی پابندیاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور ملک جنگ جیسی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی دباؤ کے سامنے سر جھکائے گا، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک کا دفاع پوری قوت سے کیا جائے گا۔