امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے،یوکرینی صدر
Web Desk
12 December 2025
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے
جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گے تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تحت یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے گا، روس بھی اس علاقے پر قبضہ چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر یوکرین اس طرح کے کسی منصوبے پر متفق ہوا بھی تو اسے عوامی رائے شماری یا انتخابات کے ذریعے توثیق کی ضرورت ہوگی۔دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں جس کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور کویت کے درمیان ‘پروٹوکول معاہدہ 2026’ پر دستخط
27 August 2026
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
27 August 2026
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا
27 August 2026
پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان
27 August 2026
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026