LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

یو اے ای: خاتون نے ایک اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا

Web Desk

20 August 2026

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار نے ایک ہی چھوٹے سے اسٹکی نوٹ (Sticky Note) پر ہاتھ سے 150 مختلف اور واضح الفاظ تحریر کر کے ایک نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پشپاجوتھی نے دبئی میں اپنی غیر معمولی اور باریک لکھائی کی مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ خاتون کے مطابق وہ بچپن سے ہی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی کہانیاں دیکھتی آ رہی تھیں اور ہمیشہ سے اس عالمی کتاب میں اپنا نام درج کروانے کا خواب رکھتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن اچانک انہیں یہ منفرد خیال آیا اور انہوں نے فوری طور پر اس ریکارڈ کا چیلنج قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس عالمی ریکارڈ کی کوشش کے دوران ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ایک چھوٹے سے کاغذ کے ٹکڑے پر 150 الفاظ کو اس طرح ترتیب دینا تھا کہ تمام الفاظ بالکل واضح، شفاف اور پڑھنے کے قابل رہیں۔ پشپاجوتھی نے انتہائی احتیاط اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اس گنتی اور جگہ کی تقسیم کو مکمل کیا اور بالاخر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کروا لیا۔