LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

آوارہ کتوں سے پریشان شہری خود ’کتا‘ بن کر احتجاج کرنے پہنچ گیا

Web Desk

19 August 2026

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کھنڈوا میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے تنگ ایک شہری نے انتظامیہ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی انوکھا اور عجیب و غریب طریقہ اختیار کر لیا، جس نے سرکاری حکام اور وہاں موجود تمام لوگوں کو حیران کر دیا۔

شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان شہری کتے کا ماسک پہن کر اور کتے کا روپ دھار کر باقاعدہ ایک سرکاری ‘عوامی سماعت’ کے دوران میونسپل کارپوریشن کے دفتر پہنچ گیا، جہاں اس نے خاموش مگر اثر انگیز احتجاج کیا۔ شہری کا یہ انوکھا حلیہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں نے ابتدا میں اسے عمارت کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، تاہم اپوزیشن رہنماؤں کی مداخلت اور احتجاج کے بعد اسے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

احتجاج میں شامل میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر دیپک راٹھور نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل حکام نے گزشتہ چار سالوں کے دوران آوارہ کتوں کی نس بندی (Sterilization) کے نام پر تقریباً 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اسی عرصے کے دوران شہر میں کتے کے کاٹنے (Dog Bite) کے 13 ہزار 225 سے زائد واقعات درج ہو چکے ہیں، جس کے باعث شہری، خصوصاً بچے اور بزرگ گھروں سے نکلتے ہوئے شدید خوف کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے نس بندی مہم، اس پر آنے والے تمام اخراجات، جاری کیے گئے ٹینڈرز اور متعلقہ ایجنسی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر لاکھوں روپے خرچ ہو چکے ہیں تو پھر کتوں کی تعداد کم کیوں نہیں ہوئی؟ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شکایات کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر مالیاتی یا انتظامی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔