راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
Web Desk
15 August 2026
راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک، نزد اقبال روڈ لنڈا بازار سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی حریم کا 10 روز گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس کی جانب سے اغواء کا مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود کمسن بچی کی بازیابی میں ناکامی پر لواحقین سخت سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے پولیس کی روایتی کارکردگی اور غیر مؤثر تعاون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ معصوم حریم کے اہل خانہ اپنی بچی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پولیس کی عدم توجہی کے بعد حریم کے والد اور ورثاء نے ڈاکٹر صداقت ندیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع راولپنڈی کے وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلعی امیر حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن، سیکرٹری جنرل ارشد عباسی اور ضلعی ترجمان حافظ ضیاء اللہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران حریم کی گمشدگی اور پولیس تفتیش میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے جے یو آئی قیادت کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ جے یو آئی کے وفد نے غمزدہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کی بازیابی میں مزید تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچی کی بحفاظت واپسی ممکن بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026