LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور

Web Desk

15 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے، جس میں آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوص کیا جا رہا ہے۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے قائدِ ایوان یعنی وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب اور نامزدگی کا تمام تر حتمی اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا ہے۔ اس وقت وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ طارق فاروق، کرنل (ر) وقار اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

علاوہ ازیں، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے تیار کی گئی امیدواروں کی فہرست بھی قائدِ تحاریک نواز شریف کو منظوری کے لیے ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے راجہ شاداب سکندر، علماء و مشائخ کے لیے پیر مظہر سعید، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی مخصوص نشست کے لیے راجہ محمد جاوید کے نام فائنل ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان تمام ناموں کی حتمی منظوری اور باضابطہ اعلان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔