LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

15 August 2026

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس معلومات پر دہشت گردوں کے گڑھ اور ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر مختلف حساس مقامات پر مؤثر کارروائی کی۔ بتائے گئے حقائق کے مطابق دہشت گرد پہاڑی سلسلے میں تین مختلف چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں چھپے ہوئے تھے، جنہوں نے فورسز کی پیش قدمی کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی اور مزاحمت کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے بھی فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اور فورسز نے ان کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں۔ آپریشن کے بعد علاقے میں فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور تمام ممکنہ راستوں اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے تمام قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری دہشت گرد کے انجام تک پہنچنے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔