LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے

Web Desk

15 August 2026

نیویارک کے دل مین ہٹن کی معروف میڈیسن ایونیو پر ایک بار پھر پاکستانی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور روایتی ملبوسات کا رنگ سجنے کو تیار ہے، جہاں 42ویں سالانہ ‘پاکستان انڈی پینڈنس ڈے پریڈ اینڈ فیئر’ کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 1980ء کی دہائی کے وسط سے شروع ہونے والی یہ تاریخی پریڈ صرف جشنِ آزادی کی تقریب تک محدود نہیں رہی، بلکہ امریکہ میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی ثقافت، شہری شمولیت اور چار دہائیوں پر محیط اجتماعی شناخت کی ایک مظبوط علامت بن چکی ہے۔ امسال 2026ء کی یہ باوقار پریڈ اتوار 23 اگست کو منعقد ہوگی، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، مختلف تنظیموں، تاجروں اور پاکستانی امریکن خاندانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جبکہ منتظمین کی جانب سے دوپہر 12 بجے مفت حلوہ پوری ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس تاریخی پریڈ کی ایک اہم پہچان اس کے ثقافتی اور میوزیکل شوز رہے ہیں، جہاں گزشتہ چار دہائیوں کے دوران پاکستان کے نامور فنکار پرفارم کر چکے ہیں، جن میں 2018ء میں عاطف اسلم کی یادگار پرفارمنس بھی شامل ہے۔ امسال اس موسیقی کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے نوجوانوں میں بے حد مقبول گلوکار اور نغمہ نگار بلال سعید پریڈ کے مرکزی میوزیکل اٹریکشن ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق نیویارک میں بلال سعید کی یہ پہلی لائیو پرفارمنس ہوگی جو میڈیسن ایونیو اور 26ویں اسٹریٹ کے قریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب نہ صرف دیارِ غیر میں مقیم پرانی نسل کو اپنے وطن کی یاد دلاتی ہے بلکہ نویلی نسل کو بھی اپنی تاریخی اور ثقافتی جڑوں سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔