انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
Web Desk
15 August 2026
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی مالی تباہی پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں پورا پاکستان اپنے انڈونیشی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد اور سوگوار خاندان ہماری ہمدردیوں اور دعاؤں میں شامل ہیں، جبکہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اور پاکستان اس دشوار وقت میں انڈونیشی عوام اور حکومت کے لیے صبر، حوصلے اور ثابت قدمی کی دعا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
نیتن یاہو کی سیاسی چال ناکام، آئزن کوٹ نے اتحادی حکومت مسترد کردی
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026