LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت

Web Desk

15 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر کی مجموعی موسمیاتی صورتحال اور حالیہ مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں، وہاں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون سے این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف پہنچانے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز تر بنانے کے لیے تمام دستیاب قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) اور متعلقہ صوبائی اداروں کے ساتھ مسلسل اور موثر رابطہ بحال رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے موسمیاتی خطرات کی پہلے سے نشاندہی اور قبل از وقت حفاظتی تدابیر کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔