LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

Web Desk

15 August 2026

نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی سماعت کے دوران نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے کیس کی تفتیش میں سست روی اور تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حقائق جلد سامنے لانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ میر حسین اپنے وکیل جبران ناصر کے ہمراہ جبکہ مقتول کے بزنس پارٹنر محمد احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 13 اگست کو انویسٹی گیشن ملنے کے بعد اب تک 35 افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور وقوعہ کے دن مقتول سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی ملزم سامنے نہیں آیا۔ گواہ محمد احمد کے پولیس تحویل اور تعاون سے متعلق بیانات پر عدالت نے انہیں عبوری ضمانت کے دوران مکمل تعاون، گھر نہ بدلنے اور بغیر بتائے شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 24 اگست تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب، کیس کی شفاف تفتیش کے لیے خصوصی تفتیشی کمیٹی میں شاہ لطیف تھانے کے ایس ایچ او اور ایک ڈی ایس پی کو شامل کر کے اراکین کی کل تعداد 9 کر دی گئی ہے۔ مقتول کے اہلخانہ کے تحفظات کے پیشِ نظر کمیٹی نے میر رضا کا موبائل فون اور اسمارٹ واچ این سی سی آئی اے (NCCIA) سے واپس لے کر حتمی فارنزک کے لیے لاہور فارنزک لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے مزید اہم شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر انویسٹی گیشن مکمل کرنے کے لیے 24 اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔