LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز

Web Desk

15 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں مسلم لیگ (ن) کے اہم پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام نے ملک میں انتشار، تشدد اور منفی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات اور گزشتہ دور میں ہونے والی ناانصافیوں کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی ترقی اور خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ 2021ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت کا نتیجہ تبدیل کیا گیا تھا، لیکن الحمدللہ! پارٹی نے اپنی وہ اکثریت عوام کی طاقت سے واپس چھین لی ہے۔ انہوں نے امیر مقام، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری سمیت تمام رہنماؤں کی انتخابی محنت کو سراہا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ حکومت سازی کے بعد اب اصل امتحان شروع ہو چکا ہے اور ایک دن بھی ضائع کیے بغیر کام کرنا ہوگا، کیونکہ پارٹی رہنما وہاں کسی پروٹوکول یا ڈنر کا لطف اٹھانے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر بڑے منصوبے پر قائد نواز شریف کا نام تحریر ہے جو جدید پاکستان کے بانی ہیں۔

پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں پیپلز پارٹی جیتی وہاں الیکشن شفاف رہے، لیکن جہاں شکست ہوئی وہاں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات عائد کر دیے گئے۔ انہوں نے سندھ کی حکمرانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ کی سڑکیں خستہ حال ہیں، بسیں تباہ ہو چکی ہیں اور صوبائی حکومت عوام سے صفائی تک کا وعدہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔