LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید

Web Desk

15 August 2026

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی حالات اور عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے شمار بے گناہ لوگ اس وقت جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور اب تمام مظلوموں کی نظریں صرف آسمان والے خدا کے انصاف پر لگی ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا بھتیجا مکمل بے گناہ ہے جسے 60 سال قید کی سخت سزا سنائی گئی، جبکہ جس وقت متعلقہ واقعہ پیش آیا وہ خود ملک سے باہر موجود تھے۔ ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عوام کا جینا دوبرابر کر دیا ہے اور حالات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب زمینی خداؤں سے توقعات رکھی جاتی تھیں، اب صرف ایک خدا ہی اس قوم اور مظلوموں پر رحم کرے گا وہی حقیقی انصاف فراہم کرنے والا ہے۔