LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

Web Desk

15 August 2026

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس (APHC) کے سینئر رہنما اور کشمیری مذہبی قائد میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے آغاز پر بار بار عائد کی جانے والی ان من مانی پابندیوں پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہر جمعہ کو انہیں جامع مسجد سرینگر میں عبادات اور خطبہ سے روکنا انتہائی افسوسناک اور قابض حکام کا غیر جمہوری رویہ ہے۔ انہوں نے وادی میں “حالات معمول پر ہونے” کے بھارتی بیانیے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی حالات نارمل ہیں تو پھر انہیں عوام سے ملنے اور جامع مسجد جانے سے کیوں روکا جاتا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی حکام کو خود اپنے ہی دعوؤں پر اعتماد نہیں ہے۔

ان تمام تر پابندیوں کے باوجود میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ یہ بابرکت موقع نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ، سنتِ مبارکہ، عدل، شفقت اور حسنِ اخلاق کے پیغام پر عمل پیرا ہونے اور ان سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ دریں اثنا، جامع مسجد کی انتظامی تنظیم انجمن اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ صدیوں پرانی دینی روایت کے مطابق 17 اگست (3 ربیع الاول) بروز پیر، خواجہ دگر کے خصوصی موقع پر میر واعظ عمر فاروق سرینگر کے خواجہ بازار میں واقع تاریخی خانقاہِ نقشبند صاحب میں ظہر تا عصر اہم خصوصی خطاب کریں گے۔