ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات، کرکٹ سٹارز ان ایکشن
Web Desk
15 August 2026
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناست سے پروقار اور پرجوش تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں ملکی کرکٹ کے نامور ستارے میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یومِ آزادی کی خوشی میں رات بھر جشن اور خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ‘نیشنل چیمپئنز کپ’ کے تحت پاکستان گرینز اور پاکستان بلیوز کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ بھی کھیلا جا رہا ہے، جس میں صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، حسن علی، سفیان مقیم، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ جیسے قومی اسٹارز ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق کرکٹ میچ کے اختتام پر شائقین کی تفریح کے لیے معروف گلوکار ندیم لونے والہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور گانے پیش کریں گے۔ پی سی بی انتظامیہ نے یومِ آزادی کی خوشیوں میں عوام کو شریک کرنے کے لیے سٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کا داخلہ بالکل مفت رکھا ہے اور ملتان کے شہریوں کو ان شاندار تقریبات اور میچ میں فیملیز کے ساتھ بھرپور شرکت کی کھلی دعوت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
15 August 2026
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی پر کیک کاٹا
15 August 2026
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ: اعصام الحق کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع
15 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی
14 August 2026
پاکستان ویمنز ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی
14 August 2026
اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
14 August 2026
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی
14 August 2026
ڈارون ٹیسٹ: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کی برتری
14 August 2026