LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی

Web Desk

14 August 2026

ملتان میں کھیلے گئے نیشنل چیمپئنز کپ کے ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان گرین نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کو 128 رنز کے نمایاں مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان گرین کے 315 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان گولڈ کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں صرف 186 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان گولڈ کی جانب سے شامل حسین 53 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باقی بیٹرز گرینز کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے۔ پاکستان گرین کی طرف سے تیز گیند باز محمد حسنین نے 3 اور اسپنر مہران ممتاز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان گرین نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 314 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا۔ ٹیم کی جانب سے قومی اوپنر فخر زمان نے شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری (115 رنز) اسکور کی اور ٹاپ اسکورر رہے۔ عمیر بن یوسف نے 74 اور شاداب خان نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 300 سے پار پہنچایا۔ پاکستان گولڈ کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔