صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
Web Desk
15 August 2026
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے بعد ‘آبنائے ہرمز’ کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان صرف ایک مذاق کے طور پر دیا تھا۔ امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس نوعیت کے کسی بھی باقاعدہ اقدام کے لیے اپنے کسی مشیر یا اعلیٰ حکام کے ساتھ نہ تو کوئی ملاقات کی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران غیر رسمی انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔ تاہم موقع پر موجود صحافی برائن شوارٹز کے مطابق، یہ جملہ ادا کرنے کے بعد صدر ٹرمپ مسکرائے تو ضرور تھے، لیکن ان کے تاثرات سے ایسا ظاہر ہو رہا تھا جیسے وہ اپنی بات پر قائم ہوں اور اس کی سچائی پر زور دے رہے ہوں۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع بیان کے بعد عالمی سطح پر اور بالخصوص خلیجی خطے کی صورتحال کے حوالے سے بحث چِھڑ گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026