پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
Web Desk
15 August 2026
پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 50 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔ پوری چیمپئن شپ اور بالخصوص فائنل میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک، بہترین نظم و ضبط اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور فتح حاصل کی۔
پاکستان کی اس تاریخی کامیابی میں صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے اہم کردار ادا کیا اور اپنے بہترین کھیل سے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس شاندار کامیابی کے نتیجے میں پاکستان نے 2028ء میں سنگاپور میں منعقد ہونے والی اگلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے مرکزی ‘کپ ڈویژن’ کے لیے بھی باضابطہ کوالیفائی کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی پر کیک کاٹا
15 August 2026
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ: اعصام الحق کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع
15 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی
14 August 2026
پاکستان ویمنز ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی
14 August 2026
اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
14 August 2026
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی
14 August 2026
ڈارون ٹیسٹ: بنگلادیش کی آسٹریلیا کے خلاف 153 رنز کی برتری
14 August 2026
پاکستان ہاکی ٹیم کل ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی
14 August 2026