ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Web Desk
13 August 2026
اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی سی بی نے ایران کی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو پاکستانی کوچز کے ذریعے تربیتی معاونت اور کوچنگ کے علم و تجربات منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی کرکٹ کے لیے کھیلوں کے سامان کی فراہمی، کھلاڑیوں کی ضروریات کی نشاندہی اور قذافی اسٹیڈیم و نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی جدید سہولیات کے جائزے کے بعد دونوں بورڈز نے کرکٹ کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات، کرکٹ سٹارز ان ایکشن
15 August 2026
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
15 August 2026
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی پر کیک کاٹا
15 August 2026
آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ: اعصام الحق کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع
15 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرین نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دیدی
14 August 2026
پاکستان ویمنز ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی
14 August 2026
اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
14 August 2026
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی
14 August 2026